پولیس کے پروموشن بورڈ نے بہتر پیشہ ورانہ ریکارڈ کے حامل 13اے ایس آئیز کو کنفرم کر نے کی منظوری دی

ترقی پانے والے اہلکار پہلے سے زیادہ محنت اورفرض شناسی کے ساتھ فرائض سر انجام دیں‘ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی شاہد حنیف

جمعہ 27 نومبر 2020 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایت اور ویژن کے مطابق پنجاب پولیس میں میرٹ، سنیارٹی اور اچھے پیشہ ورانہ ریکارڈ کے حامل افسران و اہلکاروں کی ترقیوں کا عمل تیزی سے جاری ہے اور ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سر انجام دینے والی فورس کا مورال مزید بلند ہو اور وہ زیادہ بہتر انداز میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض ادا کرکے عوام کی خدمت اور حفاظت کا فریضہ سر انجام دے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول میںاے ایس آئیز کو اپنے عہدوں پر کنفرم کرنے کے لئے محکمانہ لسٹیں تیار کی گئی تھیں۔لسٹوں میں محکمانہ معیار پر پورا اترنے والے 461اے ایس آئیز کو اپنے عہدوں پر کنفرم کردیاگیا تھا جبکہ 21اے ایس آئیز محکمانہ سزاؤں کی وجہ سے عہدہ پر کنفرم نہ ہو سکے جن کی اپیلوں اور سزاؤں پر نظر ثانی کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی نے نئے اجلاس میں مزید13اے ایس آئیز کو عہدوں پر کنفرم کیا گیاجبکہ8اے ایس آئیز محکمانہ سزاؤں کی وجہ سے کنفرم نہیں کئے گئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی شاہد حنیف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میںڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر عابد خان ، ایس پی ہیڈ کوارٹرز افضل نذیر اور اے ڈی آئی جی احسان الہٰی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول نے پرموشن بورڈ کو ہدایات دی ہیں اور جو اے ایس آئیز عہدوں پر کنفرم نہیں ہوئے ان کی اپیلوں پردوبارہ نظر ثانی کیلئے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔

ایڈیشنل آئی جی شاہد حنیف نے کنفرم ہونے والے آے ایس آئیز کے لئے نیک حواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اور ملازمان محکمہ پنجاب ہائی وے پٹرول کے وقار کے لئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کریںاور عوام کو بہترین خدمات مہیا کریں ۔محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور مزید ترقیوں کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔حالیہ ڈی پی سی میں کنفرم ہونے والے اے ایس آئیزمیں محمد ارشد،غلام مصطفی،محمد صدیق،سلیم اختر،تنویر حسین،محمد یوسف،حمزہ شکور،فیصل عمران،محمد امجد،اکرام الحق،اسد اقبال،انتظار حسین اور اویس رشیدشامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں