دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

اتوار 29 نومبر 2020 14:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 26200کیوسک اور اخرج75000 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر: آمد 11300 کیوسک اور اخراج 11300 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد9400 کیوسک اور اخراج22000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد7400کیوسک اور اخراج2000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد99500کیوسک اور اخراج0 9230کیوسک،چشمہ آمد89400کیوسک اوراخراج 65000کیوسک، تونسہ آمد61100کیوسک اور اخراج 48100 کیوسک، پنجند آمد13900 کیوسک اور اخراج 5100کیوسک، گدو آمد 49600کیوسک اور اخراج 41400کیوسک، سکھرآمد39000کیوسک اور اخراج11500 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد8500کیوسک اور اخراج 1600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1485.46 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.685 ملین ایکڑ فٹ ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1184.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.439 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 646.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.173 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں