سیدنا عبدالقادرجیلانی ؒ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں : الحاج قیصر امین بٹ القادری

آپؒ اپنے اخلاق حسنہ بدولت لاکھوں غیرمسلموں کو دین اسلام کے نور سے منور کیا: محفل نعت کے شرکاء سے خطاب

پیر 30 نومبر 2020 20:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) سینئر لیگی رہنما الحاج قیصر امین بٹ القادری کی رہائش گاہ پر نا غوث الاعظمنؒ کے سالانہ عرس مبارک کی مناسبت سے محفل ذکرونعت کا اہتمام کیا گیا ۔ محفل ذکرونعت کی صدار ت الحاج قیصر امین بٹ القادری نے کی ۔ محفل ذکرونعت میں ملک معروف نعت خوان الحاج حافظ مرغوب احمد ہمدانی ،سیدثقلین حیدر شاہ، قاری امجد قادری ، قاری محمد سلیم عطاری، محمد فیضان قادری اور کالم نگار مرزارضوان نے بارگاہ سرورکونین ؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔

محفل نعت کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سینئر لیگی رہنما الحاج قیصر امین بٹ القادری نے کہاکہ سیدنا عبدالقادر جیلانی ؒدین اسلام کے چمکتے ستارے ہیں، آپ نے اپنے اخلاق حسنہ اور شریعت محمدی ؐ کی مکمل پاسداری کی بدولت لاکھوں غیرمسلموں کو دین اسلام کے نور سے منور کیا۔

(جاری ہے)

آپ ؒ کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں جن پر عمل پیراہوکر ہم دنیا و آخرت میں سرخروہوسکتے ہیں ۔

محفل نعت میں الحاج محمد نعیم چٹھہ، ڈاکٹر طارق مرزا، حافظ محمد شہباز، ملک شاہد جلیل ،ذوالفقار علی،شیخ ذیشان، رومی چوہدری، علی حمزہ ،میاں فیاض، محمد علی، محمد رمضان، تجمل انصاری ، محمد نذیر اور خواجہ معظم سمیت عاشقان مصطفی ؐ کی کثیر تعداد موجوتھی ۔محفل کے اختتام پر ملکی سلامتی اور بیگم شمیم اختر کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، جبکہ حاضرین سمیت عام شہریوں میں خصوصی لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں