ماں با ت کی دعا ئیں بہت بڑا سہار ہو تی ہیں‘ مفتی ر مضان سیا لو ی

جو لو گ والد ین کی قدر اورخدمت کر تے ہیں اللہ تعالی ان پراپنی رحمت کے دروازے کھو ل دیتا ہے

منگل 1 دسمبر 2020 12:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) حضر ت داتا صاحبؒ کی مسجد کے خطیب مفتی محمد ر مضان سیا لو ی سے صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل کی قیاد ت میں مفتی شفاقت علی ہمد می ، مفتی محمد ر مضان قادری،علامہ مو لانا سر فراز سیا لو ی،مولانا قاری عبد الجلیل قادری،مفتی اعجازاحمد رضوی،مفتی نصیراحمد قادری،مولانا عر فان نعیمی،صوفی خادم ر ضوی و دیگر سنی رہنما ئو ں نے ملاقا ت کی اور مفتی محمد ر مضان سیا لو ی سے ان کی والدہ ماجدہ کے و صا ل پر تعزیت کی اور فا تحہ خوانی کی۔

ا س موقع پر مفتی محمد ر مضان سیا لو ی نے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ مجھے تیس سا ل اپنی والدہ کی خدمت کا شر ف حا صل ہوا،وہ انتہا ئی نیک ‘پرہیز گاراورذمہ دار خاتو ن تھی،والدہ ماجدہ نے ساری زندگی اللہ اور اس کے ر سو ل کے احکاما ت کی پروی میں گزاری، مفتی محمد ر مضان سیا لو ی کاکہنا تھاکہ جب میں دینی تعلیم کیلئے گھر سے رخصت ہو تا تو والدہ ماجدہ مجھے بہت سی دعا ئو ں کے سا تھ رخصت فرما تی۔

(جاری ہے)

اب والدہ کی دعائو ں سے محرو م ہو گیا ہوںمگر مجھے ان شا ء اللہ ہمیشہ ا پنی والدہ ماجدہ کی روحانی تو جہ اور فیو ض بر کا ت حا صل رہیں گی۔انہو ں نے کہاکہ ماں با ت کی دعا ئیں بہت بڑا سہار ہو تی ہیں،اللہ تعالی والد ین کی دعائو ں کی برکت سے بہت سارے راستے آ سان فرما دیتا ہے۔جن کے والد ین زندہ ہیں انہیں اپنے والد ین کی قدر اورخدمت کر نی چاہیے۔ جو لو گ والد ین کی قدر اورخدمت کر تے ہیں اللہ تعالی ان پراپنی رحمت کے دروازے کھو ل دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں