لاہور: ایک ہی رات میں نامعلوم چور ڈاک خانہ سمیت پانچ دکانوں کا صفایا کر گئے

جمعرات 21 جنوری 2021 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) چونگی امرسدھو کے علاقہ اسماعیل نگر میں نامعلوم چوروں نے ایک ہی رات میں پانچ دکانوں اور علاقے کے ملحقہ ڈاک خانے کا صفایا کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے چوروں کے ہاتھوں لٹنے والی دکانوں کے مالکان اور ڈاک خانہ کے پوسٹ ماسٹر کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ابتدائی تفتیش کے دوران ملحقہ چوکیدار کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم چوروں نے ڈاک خانے میں چوری کی واردات کرتے ہوئے ڈاک خانے میں موجود مختلف پارسلوں کی پیکنگ پھاڑ دی اور اندر سے شہریوں کی قیمتی اشیاء چرا کر فرار ہو گئے۔ چوروں کے اسی گروہ نے ڈاک خانے کے قریب واقعہ 5 دکانوں کا بھی صفایا کردیا۔ چوروں کا گروہ ڈاک خانے سمیت دکانوں کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں