یوٹیلیٹی سٹورز پر سرخ مرچ، اچار، ڈبہ پیک دودھ سمیت صابن شیمپوکی قیمتوں میں 5روپے سے 60روپے تک اضافہ

جمعرات 21 جنوری 2021 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) یوٹیلیٹی سٹورز پر گزشتہ روز سرخ مرچ، اچار، ڈبہ پیک دودھ سمیت صابن شیمپوکی قیمتوں میں 5روپے سے 60روپے تک اضافہ ہو گیا ہے ۔مختلف کمپنیوں کی سرخ مرچ سو گرام پیک پچاس روپے مہنگا کردیاگیا اور اس کی قیمت 148 روپے سے بڑھا کر198 روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ایک لیٹر دودھ کا ڈبہ 5 روپے مہنگا کر دیا گیا اور اس کا ریٹ 152 روپے سے بڑھا کر157 روپے کا کردیا گیا۔

ایک کلو اچار کی قیمت 60 روپے بڑھا دی گئی اور ایک کلو اچار 260روپے سے بڑھا کر320 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسو ایم ایل شیمپو دس روپے مہنگا ہو گیا اس کی قیمت 228 روپے سے بڑھاکر238 روپے کردی گئی اور صابن 10 روپے اضافے کے بعد 114 روپے کا کردیا گیاہے ۔یوٹیلیٹی ستورز اننتظامیہ نے نئی قیمتون کا اطلاق فوری کردیاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں