صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ نے اسمبلی اجلاس کے پہلے روز مزید دو آرڈیننس متعارف کروا دیے

پیر 25 جنوری 2021 23:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2021ء) صوبائی وزیر قانون و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ نے پیر کے روز پنجاب اسمبلی اجلاس کے پہلے روز مزید دو آرڈیننس متعارف کروا دیے۔

(جاری ہے)

متعارف کروائے گئے آرڈی ننسوں میں پناہ گاہ اتھارٹی آرڈیننس اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ترمیمی آرڈیننس 2021ء شامل ہیں۔سپیکر نے دونوں آرڈیننس کومتعلقہ کمیٹی کو سپرد کرتے ہوئے 60 روز میں رپورٹ طلب کر لی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں