پنجاب میں 75ارب کی مالی بے ضابطگیوں کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹرٹ میں جمع

بدھ 27 جنوری 2021 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) مسلم لیگ (ن) نے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں پنجاب میں 75ارب کی مالی بے ضابطگیوں کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹرٹ میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 75 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں اور فراڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے،موجودہ حکومت کے صرف ایک مالی سال میں لاہور اور صوبہ بھر میں 75 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں ہوئیں،پنجاب میں 75ارب کی کرپشن کا انکشاف آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میںہوا ہے، 75ارب روپے کی کرپشن کرنے والے عناصر کو بے نقاب کیا جائے اوران کرپٹ عناصر کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں