ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا رات گئے تک لاہور ائیر پورٹ کا دورہ

بدھ 27 جنوری 2021 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے رات گئے تک لاہور ائیر پورٹ کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انعم زاہد اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے رات 12 بجے قطر سے آنے والی فلائٹ میں مسافروں کا جائزہ لیا۔ کورونا ایس او پیز کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے ائیر پورٹ پر کورونا ایس او پیز کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کورونا کے حوالے سے قائم کاؤنٹرز کو چیک کیا۔ ڈی سی لاہور نے انتظامیہ سے بریفنگ بھی لی، کہ ایک فلائٹ میں جو مسافر آتے ہیں ان مسافروں کی سیمپلنگ کا طریقہ کار پوچھا۔ انہوں نے مسافروں کی سیمپلنگ کرنے والے تعینات سٹاف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے خود کاؤنٹرز پر جا کر سٹاف سے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے دریافت کیا۔ ڈی سی لاہور نے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی سیمپلنگ کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں