میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت محکمہ تحفظ ماحولیات کی کارکردگی اور آئندہ لائحہ عمل کا جائزہ لینے کی غرض سے اجلاس کا انعقاد

انڈسٹری کی میپنگ کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی، کمیٹی 60روز میں کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی

پیر 26 جولائی 2021 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تحفظ ماحولیات کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر نے اینٹوں کے بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کا پرفارمنس آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بھٹوں کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی کاماحولیاتی مطالعہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی وسائل کے استعمال کے ثمرات عوام کو ملنے چاہئیں کیونکہ جمہوریت کا مقصد عوام کی خدمت ہے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ انڈسٹریل میپنگ کے لئے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔یہ کمیٹی محکمہ تحفظ ماحولیات،صنعت و تجارت،اربن یونٹ اور متعلقہ محکموں کے افسران پر مشتمل ہوگی اور 2ماہ کے اندر کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحولیات نے محکمانہ کی تنظیم نو، پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام، ای انوائرمینٹل انییشیٹواور دیگر اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 30ائر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز اور 15واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز لگائے جائیں گے۔سربراہ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ فضیل آصف اور محکمہ تحفظ ماحولیات کے متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں