تاریخی شہر بھیرہ کی بحالی اور تزئین و آرائش کا کام جلد شروع کیا جائے گا،کامران لاشاری

ہفتہ 18 ستمبر 2021 19:53

لاہور۔18ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) :ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور کامران لاشاری نے تاریخی شہر بھیرہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ محمد مرتضیٰ نے تاریخی شہر کی 500 سالہ تاریخ پر انہیں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

کامران لاشاری نے بھیرہ کے  تاریخی ریلوے اسٹیشن، چک والا دروازہ، لالو والا دروازہ، پیلی کوٹھی، چٹی پلی، گلاب گڑ والا مندر، گوردوارہ اور شیر شاہ سوری مسجد کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر کنسلٹنٹ آغا خان کلچر سروس پاکستان راشد مخدوم ،ڈائریکٹر کنزرویشن والڈ سٹی  نجم الثاقب  بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی جی  والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اس تاریخی شہر بھیرہ کی بحالی  اور تزئین و آرائش کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں