صفائی آپریشنز کو تین شفٹوں میں تقسیم کر نے سے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں،سی ای او

ہفتہ 18 ستمبر 2021 20:25

لاہور۔18ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) :لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صبح سویرے شہریوں کو صاف ستھرے لاہور کی فراہمی کے لیے اپنی رات کی شفٹ کے صفائی آپریشن کی نگرانی مزید سخت کر دی ہے ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کی ہدایات پر نائٹ شفٹ میں صفائی آپریش کی مانیٹرنگ مزید سخت کر دی گئی ہے اس مقصد کے حصول کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے اعلٰی افسران نے سمن آباد ٹاؤن میں ایل او ایس، وحدت کالونی، مون مارکیٹ،  اچھرا، مزنگ، موڑ سمن آباد اور ملحقہ علاقوں میں رات گئے صفائی آپریشن کی نگرانی جاری رکھی جبکہ نائٹ شفٹ میں آپریشن ٹیمز کو رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ کمرشل مارکیٹس کو زیرو ویسٹ کا ٹارگٹ بھی دے دیا گیا ہے، تمام ویسٹ مارکیٹس سے رات کو ہی اٹھا کر ٹھکانے لگایا جائے گا، سی ای او رافعہ حیدر نے  فیلڈافسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پوری ذمہ داری سے شہر بھر کے صفائی آپریشن کی خود نگرانی کریں۔

(جاری ہے)

  عارضی کولیکشن پوائنٹس کو نائٹ شفٹ میں ہی کلیئر کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشنز کو تین شفٹوں میں تقسیم کر نے سے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ میعار اور کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے ہائر مینجمنٹ شہر کے تمام ٹاؤنز کو دن اور رات میں صفائی چیکنگ کو یقینی بنائے گی۔ کام میں سست روی اور ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے مینجرز اور ورکرز کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں