سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ کا پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کاحکم

محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں جاری ہیںآسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب

پیر 18 اکتوبر 2021 13:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ نے پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کاحکم دے دیا ہے۔ محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں جاری ہیں- گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 279 مریض رپورٹ ہوئے۔

گذشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 204 مریض ، راولپنڈی سے 36 جبکہ بہاولپور، قصور اور سرگودھا سے ڈینگی کے 5 پانچ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز جہلم اور ملتان سے ڈینگی کے 3 تین مریض ، بہاولنگر، لودھراں، میانوالی، مظفرگڑھ اور اوکاڑہ سے ڈینگی کے 2 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 7,032 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 5,078 کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سال صوبہ بھر سے اب تک ڈینگی سے اموات کی تعداد 21 ہو چکی ہیں۔ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 2 مریض جان کی بازی ہارگئے۔ گذشتہ روز وفات پانے والے مریضوں میں سے ایک کا ضلع لاہور جبکہ دوسرے کا تعلق ضلع ساہیوال سے تھا۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے کہاکہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,809 مریض داخل ہیں۔

لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 854 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 955 مریض داخل ہیں۔ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 3,705 بستر مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی ڈینگی کے مریضوں کیلئے بستروں کی تعدادمیں اضافہ کیا گیاہے۔

پنجاب میں ڈینگی کیلئے مختص کئے گئے 1,809 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔ لاہور میں ڈینگی کیلئے مختص کئے گئے 854 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے مزیدکہاکہ عوام مون سون میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ضروراپنائیں - مون سون کے دوران ڈینگی سے بچاؤ کے لئے شہری زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونے دیں۔ عمران سکندربلوچ نے کہاکہ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 298,916 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گذشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 67,308 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔گذشتہ روز پنجاب بھر میں 2,282 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 76,681 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔

گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 11,537 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔گذشتہ روز لاہور میں 1،596 آؤٹ ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے عوام سے اپیل کی کہ کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے پنجاب کے تمام علماء کرام سے بھی اپیل کی کہ مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہ کریں۔ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔ گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردارکریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں