محکمہ بلدیات میںبڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا شیڈول تیار کر لیاگیا

2 ماہ کیلئے میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل دوبارہ بنانے کا پلان بھی مرتب کرلیا گیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) محکمہ بلدیات میںبڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا شیڈول تیار کر لیاگیا، 2 ماہ کیلئے میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل دوبارہ بنانے کا پلان بھی مرتب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات نے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا فیصلہ کرلیا ہے ، محکمہ بلدیات سینکڑوں کی تعداد میں افسران اور ملازمین کے تقرر اور تبادلے کرے گا۔

(جاری ہے)

136 تحصیل کونسلز ختم کرکے 35 ضلع کونسل قائم کی جائیں گی، 2013ء کے ایکٹ کے مطابق لاہور کی میٹروکارپوریشن میونسل کارپوریشن میں تبدیل نہیں ہوں گی۔بتایا گیا ہے کہ پرانے سیٹ اپ کے مطابق تبادلوں کا لائحہ عمل مرتب کیا گی اہے اورآئندہ چند روز میں تقرر و تبادلے کرکے ملازمین کی سیٹیں ایڈجسٹ کردی جائیں گی، میونسل کارپوریشن اور ضلع کونسل کا نفاذ دو ماہ کے لئے کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں