حکومت سودی نظام کے خا تمے کیلئے اقدامات کری:متحدہ علما کونسل

پاکستان کی حکومت نے وعدہ کے باوجود سودی نظام کے خاتمہ کے لیے ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا

جمعہ 26 اپریل 2024 22:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت سودی نظام کے خا تمے کیلئے اقدامات کرے،سود معیشت سے جان چھڑائے بغیر ملک ترقی اور مہنگائی سمیت مسائل سے نجات حاصل نہیں کرسکتے، پاکستان کی حکومت نے وعدہ کے باوجود سودی نظام کے خاتمہ کے لیے ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سود وقرضوں کی معیشت سے نجات کے بغیر ملک ترقی اور عوام مسائل سے نجات حاصل نہیں کرسکتے، اہل ومخلص قیادت کو موقعہ نہ ملنے کی وجہ سے تیل،گیس،کوئلے اور زراعت سمیت قدرتی دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود ملک کا عام آدمی دوقت کی روٹی کے لیے پریشان ،صحت، تعلیم اور صاف پانی جیسے بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے۔سودی و یہودی معیشت سے مکمل طور پر جان چھڑوائے بغیر اقتصادی و معاشی ترقی ہرگز ممکن نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں