جے یو پی ، پی ڈی ایم کی مہنگائی کے خلاف تحریک کی حمایت کرتی ہی: پیر محفوظ مشہدی

کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ، حکومت کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی ظالمانہ مہنگائی کرکے پی ٹی آئی نے غریب کے تن سے کپڑا اور منہ سے نوالہ بھی چھین لیا ہے

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) جمعیت علمائے پاکستان سواد اعظم کے مرکزی صدرپیر سید محمد محفوظ مشہدی اور سیکرٹری جنرل پیر محمد اقبال شاہ نے مہنگائی کے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے۔ حکومت کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

ڈالر 175 روپے کا ہو چکا جبکہ پیٹرول کی قیمت 140 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے اور مزید بڑھانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 46تا 133فیصد اضافہ حکومت کی اصل کارکردگی ہے۔

(جاری ہے)

تبدیلی کے نام پر 3برس میں دو گنی مہنگائی ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جے یو پی ، پی ڈی ایم کی مہنگائی کے خلاف تحریک کی حمایت کرتی ہے ۔پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت مخالف سیاسی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں اور کارکنوں کو ہدایت کردی ہے کہ مہنگائی کے خلاف مظاہروں میں شریک ہوں۔

انہوں نے خود بھی مہنگائی کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی ۔پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ ظالمانہ مہنگائی کرکے پی ٹی آئی نے غریب کے تن سے کپڑا اور منہ سے نوالہ بھی چھین لیا ہے ۔حکومت عوام پر عذاب بن کر نازل ہوئی ہے۔لوگ حکومت سے نجات کے لئے دعائیں مانگ رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں