i مہنگائی نے غریبوںکے چولہے ٹھنڈے کردیئے، یاسمین سلیم

م*الخدمت فائونڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کے زیر اہتمام یہ پروگرام جاری رہے گا، افشین طاہر

اتوار 28 نومبر 2021 17:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) الخدمت فائونڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کے زیراہتمام کرامت کالونی میں 100 مستحق خاندانوں میں فیملی ونٹر پیکج تقسیم کیا گیا ۔یہ تقریب کمیونٹی سینٹر کی انچارج محترمہ یاسمین سلیم کی زیر سرپرستی منعقد کی گئی ۔جبکہ اس تقریب میں پروگرام مینیجرافشین طاہر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر محترمہ یاسمین سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے غریبوںکے چولہے ٹھنڈے کردیئے۔

پٹرول، بجلی اور گیس مسلسل مہنگے ہورہے ہیںجبکہ ضلعی انتظامیہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی کنٹرول نہیںکر پارہی ہے۔الخدمت فائونڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ مالی لحاظ سے کمزور خاندانوںکو سپورٹ کرنے کے لئے مختلف پروگرام چلا رہی ہے۔ فیملی ونٹر پیکج بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔

(جاری ہے)

پروگرام مینیجرافشین طاہر نے اپنے خطاب میں کہاکہ سردیوں کی آمد ہے مہنگائی کے دور میں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں تو لحاف کا بندوبست کرنا تو پسے ہوئے طبقے کیلئے نا ممکن ہے اس لئے الخدمت فائونڈیشن نے فیملی ونٹر پیکج کا اہتمام کیا ہے۔

جس میں لحاف کے ساتھ راشن بھی دیا گیا ہے ۔الخدمت فائونڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کے تحت اس پروگرام کا دائرہ کار دوسرے علاقوںتک بھی پھیلایا جائے گاتاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں