راوی ٹائون میں واسا نادہندگان سے87لاکھ سے زائد ریکور،راوی ٹائون کے 280نادہندگان کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے

پیر 29 نومبر 2021 17:27

لاہور۔29نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 29 نومبر2021ء) :ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی ہدایات پر نادہندگان سے ریکوری کی کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ریونیو اطہر محمود کی سربراہی میں راوی ٹاون کے حوالے سے میٹنگ  منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد توصیف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریونیو ارسلان شاہ محمد، عدنان اصغر، بی آر او جاوید اختر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر عاطف غفور کی شرکت۔

میٹنگ میں ماہ نومبر کی ریونیو ریکوری کی پراگرسیس اور ٹارگٹس کا جائزہ لیا گیا۔ راوی ٹائون میں نادہندگان سے87لاکھ 38 ہزار 920روپے ریکور  کئے گئے۔راوی ٹائون کے 280نادہندگان کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔ڈائریکٹر ریونیو اطہر محمود نے کاروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایات کر دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں