لاہور :11 سالہ بچی مبینہ طور پر اغواء

جمعہ 3 دسمبر 2021 21:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) صوبائی دارالحکومت کے لاہور کے علاقہ ساندہ کی حدود سے سکول یونیفارم میں11 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا،پولیس نے والد کی مدعیت میں بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ صبح تھانہ ساندہ کی حدود راج گر کی رہائشی علینہ نامی بچی سکول جانے کے لیے گھر سے نکلی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاش شروع کردی گئی ہے بچی کو جلد بازیاب کروالیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں