ماڈل خانقاہ : پائلٹ پراجیکٹ کا دربار حضرت میاں میرؒ میں آغاز

اخوت فائونڈیشن اس پراجیکٹ کا خصوصی حصّہ اور بنیادی پارٹنر ہوگی : سعید الحسن شاہ مقامی آبادی کے جائز قانونی امور میں معاونت اور راہنمائی کے لیے " لیگل کائونٹر" قائم ہو گا

جمعہ 3 دسمبر 2021 22:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) وزیر اوقاف سیّد سعید الحسن شاہ نے کہاہے کہ سماجی ویلفیئر کے حوالے سے خانقاہوں کے حقیقی تشخص اور کردار کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ویلفیئر سٹیٹ کی تشکیل کے لیے صوفیاء کے نظام فکر و عمل ہی سے راہنمائی ممکن ہے ۔ عام آدمی کی فکری اور معاشرتی کفالت اور راہنمائی کے لیے خانقاہ کے تاریخ ساز کردار کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔

عصرِ حاضر میں انسانی ضروریات اور مسائل سے عہدہ برا ہونے کے لیے صوفیاء کے فلسفہ محبت و ایثار سے اکتسابِ فیض کرنا ضروری ہے ۔ ماڈل خانقاہ" کے پائیلٹ پراجیکٹ کا دربار حضرت میاں میرؒ میں آغاز ہوگیا۔ اس سلسلہ میں اخوت فائونڈیشن اس پراجیکٹ کا خصوصی حصّہ اور بنیادی پارٹنر ہوگی ۔

(جاری ہے)

منصوبے کے تحت دربار حضرت میاں میرؒ کمپلیکس میں بطور خاص زائرین کے لیے لنگر خانے کا قیام، طبی سہولیات کی فراہمی، مقامی آبادی کے جائز قانونی امور میں معاونت اور راہنمائی کے لیے " لیگل کائونٹر" مستحق زائرین کے لیے لباس وغیرہ کی فراہمی ، معاشی حالت کے سدھار کے لیے " ٹیکنیکل ایجویشن" اور اسلامک مائیکرو فنانسنگ جیسے امور بطور خاص شامل ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ محکمہ اقاف اور اخوت فائونڈیشن کے درمیان گز شتہ دنوں باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں