افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری ،نوٹیفکیشن جاری

پیر 6 دسمبر 2021 23:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پنجاب حکومت نے 6 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ندا اظہر کو تبدیل کر کے روبینہ افضل کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزکا اضافی چارج، سید عادل افتخار کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ ٹرانسپورٹ،آمنہ لطیف کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پبلک پراسیکیوشن،اویس نواز کو ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ اور نورش عمران کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لٹریسی تعینات کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں