اپوز یشن کی خواہش پروزیراعظم استعفیٰ نہیں دینگے،ڈاکٹر شاہد صد یق

منگل 7 دسمبر 2021 13:31

اپوز یشن کی خواہش پروزیراعظم استعفیٰ نہیں دینگے،ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ اپوز یشن کی خواہش پروزیراعظم کسی صور ت استعفیٰ نہیں دیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا   کہ ماضی کے حکمرانوں نے اربوں روپے کے غیر ملکی قر ضوں کے ذریعے پاکستان کو تباہی کے سواکچھ نہیں دیا،حکومت کیخلا ف تحریک چلانے والے خود کو شیر سمجھ کر آئے بکری بن کر فرار کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ  اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے وہ سڑکوں پر آکراحتجاج اور انتشار کی سیاست کرنے کی بجائے پار لیمنٹ میں اپنا جمہوری کردار اداکرتے ہوئے عام انتخابات کا انتظار کر ے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں دم خم نہیں کہ وہ حکومت کے خلا ف تحریک چلائے، حکومت کے خلا ف تحریک چلانے والوں کا اتحاد خود ڈگمگا رہاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں