بیہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) گلشن اقبال کے علاقہ اعوان ٹائون کے قریب سے بیہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

ایدھی ترجمان کے مطابق 65سالہ شخص بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔65 سالہ شخص کی شناخت رشید کے نام سے ہوئی ہے جوگوجرانوالہ کا رہائشی تھا۔لاش کوپوسٹمارٹم کے بعدلاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں