ٌکمشنر لاہور نے داتا دربار کی عمارت کی چھت کے فرش کو خوبصورت بنانے کیلئے ڈیزائین طلب کر لیے

بدھ 26 جنوری 2022 20:30

۵لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے داتا دربار کی عمارت کی چھت کے فرش کو خوبصورت بنانے کیلئے ڈیزائین طلب کر لیے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ داتا دربار کے سامنے والے حصے کو انتہائی جاذب نظر بنایا جائیگا۔ داتا دربار کے اطراف کی دکانوں و کھڑکیوں کی باہم امتزاجی ڈیزائین کے تحت تزئین و آرائش ہو گی۔

فی الحال زائرین کی پیدل گزر گاہ کو پی ایچ اے خوبصورتی کو مدنظر رکھتے ہوئے ازسرنو ترتیب دیگا۔ کمشنر لاہورنے ایم سی ایل کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ کربلا گامے شاہ تا پیر مکی دربار تک تجاوزات پر زیرو ٹالرنس ہے۔ کیمپ لگا کر خاتمہ کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ داتا صاحب دربار کی بیسمنٹ پارکنگ کو کھولنے سے پہلے سکیورٹی اقدامات لینے ہونگے۔

(جاری ہے)

پارکنگ میں وہیکل سکینرز نصب کریں۔ ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی جائزہ لے گی۔ کمشنر لاہور نے داتا دربار کے سامنے انڈر پاس کیلئے ٹیپا سے ورکنگ طلب کر لی۔انہوں نے کہا کہ واسا تین روڈز پر اپنے تمام لفٹنگ سٹیشنز کی بیرونی اطراف کو مکمل خوبصورتی کیساتھ بحال کرے۔ کمشنر لاہورنے ایم سی ایل کو ہدایت کی کہ تین اہم روڈز پر 95فیصد نہیں سوفیصد روشن سٹریٹ لائٹس ہونی چاہیئں۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت داتا دربار و خوبصورت لاہور کے تحت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں