پنجاب کے 24سرکاری ہسپتالوں میں دو سال سے مستقل ایم ایس تعینات نہ کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

بدھ 18 مئی 2022 23:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) پنجاب کے 24سرکاری ہسپتالوں میں دو سال سے مستقل ایم ایس تعینات نہ کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر کے 24 اہم سرکاری ہسپتالوں میں2سال سے مستقل ایم ایس نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے محروم سے بھی سرکاری ہسپتال محروم ہیں۔پی ٹی آئی حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے بعض ہسپتالوں میں ایم ایس کا عہدہ دو برسوں سے خالی پڑا ہے۔مستقل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نہ ہونے سے ان ہسپتالوں کے انتظامی و مالی امور بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں ۔ اس کا منفی اثر علاج معالجے کی فراہمی پر بھی مرتب ہورہا ہے، ان ہسپتالوں میں مستقل ایم ایس اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کیے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں