لاہور،ضلعی انتظامیہ نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر ہوٹل سیل کر دیا

ہفتہ 21 مئی 2022 23:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کی ون ڈش کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ذیشان ندیم کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے رات گئے ون ڈش کی خلاف ورزی پرکارروائی کر کے کینال روڈ پر واقع ابراہیم پیلس کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ذیشان ندیم نے کہا کہ ڈی سی لاہور کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں