پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، محکمہ ریلوے نے بھی کرائے بڑھانے کا فیصلہ

ہفتہ 28 مئی 2022 22:42

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،  محکمہ ریلوے نے بھی کرائے بڑھانے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد محکمہ ریلوے نے بھی کرائے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق مسافر اورمال بردار ٹرینوں کے کرایوںمیں10 سے 20 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ریلوے نے کرائے میں اضافے کے لیے سمری وفاقی حکومت کو بھجوادی ہے ۔ذرائع کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے کرایوں میں اضافہ کی تین تجاویز تیار کی تھیں، انتظامیہ کی جانب سے وزارت ریلوے کو کرایوں میں 10، 15 اور 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ریلوے کو روزانہ ایک کروڑ 84 لاکھ روپے کے اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہے، سسٹم پر روزانہ 4 لاکھ لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں