جنگ بدرسچائی کی خاطر ڈٹ جانے کا جذبہ فراہم کرتی ہے‘سنی علما ء کونسل

غزوہ بدر نے ہمیشہ کیلئے اسلام کے دوستی اور دشمنی کے معیار کو واضح کر دی‘مولانا حافظ حسین احمد

جمعرات 28 مارچ 2024 13:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) صدر سنی علما ء کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ جنگ بدر سچائی کی خاطر ڈٹ جانے کا جذبہ فراہم کرتی ہے ،میدان بدر میں صحابہ کرامؓ نے وفا شعاری اور جاں نثاری کی جو تاریخ رقم کی اس کی مثال نہیں ملتی،غزوہ بدر نے ہمیشہ کیلئے اسلام کے دوستی اور دشمنی کے معیار کو واضح کر دی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ ہ آج پو ری دنیا میں مسلمان 2ارب سے زیا دہ ہیں، 56سے زائد اسلامی ممالک آج عالم کفر کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، بدر میں جب مسلمان 313 تھے تو مسلمانوں کا اللہ پر توکل، بھروسہ پختہ ایمان کامل تھا نہ ڈر تھا نہ دشمن کا رعب تھا نہ دشمن کا خوف تھا۔ امت مسلمہ عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے فلسطین اور کشمیر میں جہاد کا راستہ اختیار کرے، امام المجاہدینﷺ کی قیادت میں لڑے جانے والے غزوہ بدر میں کفر کے مقابلے میں اسلام کی شاندار فتح ہوئی،میدان بدر میں فرشتوں کے ذریعے اللہ کریم نے حوصلے بڑھائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں