طاہرفاروق کا ایل ڈی اے سٹی کا دورہ، جناح سیکٹرکے مختلف بلاکس میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

جمعرات 28 مارچ 2024 16:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جمعرات کو ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا۔ انہوں نے جناح سیکٹر کے مختلف بلاکس میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈی جی کو بریفنگ دی۔ایل ڈی اے سٹی کے سی اور ایف بلاک کے پوزیشن کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے، ایل ڈی اے سٹی سی بلاک میں مسجد کی تعمیر اور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شجر کاری مہم کے تحت ایل ڈی اے سٹی میں پودا لگایا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے جناح اور اقبال سیکٹر کے دیگر بلاکس کا مرحلہ وار ڈویلپمنٹ پلان طلب کر لیا۔انہوں نے ایل ڈی اے سٹی سہولت مرکز کا بھی دورہ کیا نیز ڈی جی نے ایل ڈی اے سٹی کے ایریا میں مٹی چوری کے واقعہ کا نوٹس لے لیااور افسران سے رپورٹ طلب کر لی ، انہوں نے متعلقہ افسران کو مٹی چوری کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی یو پی خالد گورائیہ، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی حفیظ اللہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر عثمان نذر، ڈائریکٹر ایل اے سٹی اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں