وساکھی میلہ کی تقربیات میں سکھ یاتریوں نے گورو دوار ے میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں

جمعہ 19 اپریل 2024 18:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) وساکھی میلہ 2024 کی تقربیات میں بھارت سے آئے ہوئے 2400 سکھ یاتریوں نے گورو دوارہ ڈیرہ صاحب میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔

(جاری ہے)

بورڈ ترجمان کے مطابق سکھ رہنماؤں نے قیام امن و سکھ مسلم دوستی کے رشتے میں مزید مضبوطی سمیت نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ٹرسٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے انتظامی اقدامات کو احسن قرار دیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم کا کہنا تھا کہ یاتریوں کی مہمان نوازی میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں رہنے دی گئی،وفاقی و صوبائی حکومت سمیت رینجرز اور پولیس کے جوانوں کے ساتھ بورڈ کا سیکورٹی و دیگر عملہ دن رات ان کی خدمت میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں