استحکام پاکستان پارٹی کو سیاسی طور پر متحرک کرنے کا فیصلہ

جمعہ 19 اپریل 2024 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت نے ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد پارٹی کو سیاسی طور پر متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی زرائع کے مطابق آئی پی پی کی قیادت نے آئندہ ہفتے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں پارٹی کو پاکستان کے چاروں صوبوں میں متحرک کرنے، پارٹی کی تنظیم سازی کے سلسلے میں پارٹی رہنمائوں کو ذمہ داریاں تقویض کرنے اور ناراض پارٹی رہنمائوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے اہم فیصلے کئے جائیں گے اور مختلف امور پر مشاورت کی جائے گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں