بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

جمعہ 19 اپریل 2024 21:58

بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کے 3مقدمات پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکلا کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے۔دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک پر ایک بار بھی حاضری مکمل نہیں ہوئی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 26اپریل تک کی توسیع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی کی اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک حاضری مکمل کرانے کا حکم دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں