وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد

جمعہ 19 اپریل 2024 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی ڈائریکٹوریٹ آف حج لاہور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میںکیا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ، والنٹیئرز، سکائوٹس، انتظامیہ حج ڈائریکٹوریٹ لاہور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر حامد ڈار ،یو ڈی سی حق نواز،ایل ڈی سی نسیم بھٹو ،ایل ڈی سی سعد نعیم ودیگر ملازمین نے پروگرام میں شرکت کی اور ہال میں موجود حجاج کرام کی راہنمائی کی۔

ترجمان کے مطابق ٹریننگ پاور پوائنٹس پریزینٹیشن اور آڈیوز ویڈیوز کے ذریعے حجاج کی ٹریننگ کی گئی۔ وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی اسلام آباد کے رانا مجاہد نے انتظامی امورجبکہ عمرہ اور مناسکِ حج کے فرائض مفتی محمد احمد نے بتائے،اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف حج لاہور کی طرف سے حجاج کرام کیلئے منرل واٹر،چائے اور گرین ٹی کا اہتمام کیا گیا،تربیتی پروگرام میں حجاج نے انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں