صدرمملکت اور وزیر اعظم کسانوں سے ہونیوالی 60ارب کی ڈکیتی کی انکوائری کرائیں: رانا فاروق سعید
ہفتہ 20 اپریل 2024 18:43
(جاری ہے)
پیپلز پارٹی ہمیشہ بحرانوں میں آتی ہے اور عوام کی خدمت کرتی ہے،بد قسمتی سے نگراں حکومت نے وہ کام کیے جو انکے دائرہ اختیار میں نہیں تھا ۔
2008میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے کسانوں کو 900روپے کی امدادی قیمت دی،پیپلز پارٹی 2013میں چار برس کا گندم سٹاک چھوڑ کر گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ تینوں صوبوں میں گندم خرید جا رہی ہے صرف پنجاب کے کسان سے زیادتی ہو رھی ہے۔بمپر کراپ ہوئی ہے تو ایک ایک دانہ خرید کر گندم ایکسپورٹ کریں۔وزیر اعلی پنجاب اس ظلم کو روکیں اور کسان کو بچائیں ورنہ وہ برباد ہوا تو آئندہ وہ گندم نہیں بوئے گا۔انہوں نے الزام لگایا کہ وزراء اور ارکان اسمبلی اپنے ذاتی گودام سستی گندم سے بھر رہے ہیں،صدر وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں،صدر زرداری خود زمیندار ہیں۔وہ پاسکو اور حکومت کے ذریعے ساری گندم خریدیں۔رانا فاروق سعید نے مذید کیا کہ کپاس کاشت ہونے کے باوجود حکومت نے سپورٹ پرائس مقرر نہیں کی۔کم از کم 11000 فی گانٹھ ریٹ مقرر کیا جائے۔انکا کہنا تھا کہ ٹی سی پی ملک میں پیدا ہونیوالی تمام کپاس خریدے اور امپورٹڈ کپاس پر پابندی ہونا چاہیے۔حکومت کو سات دن دیتے ہیں ورنہ کسان تنظیموں سے ملکر لائحہ عمل طے کرینگے،حکومت کا حصہ ہیں۔یقین ہے کہ صدر مملکت ضرور نوٹس لیں گے۔بمپر کراپ کے بعد حکمرانوں کے زہن مفلوج ہو چکے ہیں،پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ کاشتکار پر فی ایکڑ ٹیکس سے غذائی اجناس کا پہیہ جام ہو جائیگا۔کسان کو سہولت نہیں دے سکتے نہ دیں مگر زندہ درگور تو مت کریں،مکئی کی فصل کاشتکار کی کمر توڑ گئی۔ملز ،ٹریڈرز اور انویسٹرز کی مناپلی مار گئی،وزیر اعلی پنجاب اپنی کابینہ کیساتھ بیٹھ کر اگلے 24سے 36گھنٹوں میں ایکسپورٹ پالیسی کا تعین کریں۔گرین ٹیوب ویل اور بجلی پرسبسیڈی دئے۔وفاق خرید رھا ہے،پنجاب کے پاس امپورٹڈ گندم کے گودام بھرے ہیں تو کسان کا کیا قصور انہوں نے کہا کہ چینی کا مسئلہ اہم نہیں ۔گندم خریداری موت و حیات کا مسئلہ ہے۔بجلی پر سبسیڈی کیوں نہیں دیتے،فوڈ سیکورٹی والے کسان پر رحم کریں،کسان بچائیں گے تو عوام کی سستی روٹی بچے گی۔انکا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں حکومت پنجاب نے اسوقت تک ایک دانہ گندم نہیں خریدا۔شہزاد سعید چیمہ نے مزید کہا کہ انویسٹر 2900روپے من گندم خرید رہا ہے جبکہ 3900میں بھی کسان برداشت نہیں کرتا۔حکو مت امپورٹڈ گندم کی پالیسی بنا کر اسے ایکسپورٹ کرنا شروع کر دے۔15اہریل کو ڈیزل اور مہنگا ہوا ہے جبکہ گندم کی کٹائی،کپاس کی بوائی ہو رھی تھی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان ..
صحافیوں اور میڈیا کے پیشہ وارانہ افراد کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعز م ہیں،سارہ رشید
ٓآزادی صحافت ،میڈیا سے وابستہ افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں‘ ایچ آر سی پی
ارٹسٹوں کی تجربات سے استفادہ کریں گے‘سارہ رشید
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
حصول علم ایک پاکیزہ مقصد ہی: شیخ فرحان عزیز
صحافی برادری کے ساتھ مل کر تعلیمی چیلنجز کا احاطہ کریں گی: وزیر تعلیم
صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کیلئے 44ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 212 ویں روز 4.20 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی
مزید 160نادہندگان سے 4.20ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ‘ لیسکو
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے