Wصدر آصف زرداری کے خطاب کے وقت تحریک انصاف

cنے ہلڑ بازی کر کے ملک دشمنی کی : چودھری سجاد نذیر

ہفتہ 20 اپریل 2024 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) چوہدری سجاد نذیر انچارج آر سی سی اے گلف میڈل ایسٹ پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ سپریم کمانڈر صدر پاکستان آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ سے مشترکہ خطاب کے وقت تحریک انصاف نے روایتی ہلڑ بازی شور شرابے کا مظاہرہ کر کے ملک دشمنی کی ہے یہ بات انہوں نے اپنی جانب سے ڈاکٹر رفیق خان ممبر پنجاب کونسل پی پی پی کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر کہی جس میں حافظ غلام محی الدین سینئر رہنما پی پی پی سینئر صحافی ضیاء تنولی اقبال آفاقی،وقاص قریشی اور علی نقوی نے بھی شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں