چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری

منگل 23 اپریل 2024 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے چوہدری قمر عباس دھول کو پی اے ٹی جنوبی پنجاب کا صدر مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی صدر پی اے ٹی قاضی زاہد حسین، نائب صدر راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، عارف چوہدری،سردار عمر دراز خان، سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ،افتخار قریشی ایڈووکیٹ،را عارف رضوی و دیگر رہنماوں نے چوہدری قمر عباس دھول کو پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کا صدر مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔

جنوبی پنجاب کا صدر منتخب کئے جانے پر چوہدری قمر عباس دھول نے پارٹی کے مرکزی رہنمائوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جو اعتماد کیا گیا اس کے لئے شکر گزار ہوں۔ مرکزی و صوبائی قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔جنوبی پنجاب میں گراس روٹ لیول تک تنظیم سازی میری ترجیح ہوگی تاکہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے کامیابیاں حاصل کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا پیغام جنوبی پنجاب کے ہر فرد تک پہنچایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں