ی* یکم مئی کو قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

۵ فلسطین کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے،اسرائیل ظالم ، جابر اور غاصب ریاست ہے،نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث کا خطاب ٌ مرکز اہل حدیث میں منعقدہ اجلاس میں مولانا یونس آزاد ،حافظ عثمان ظہیر سمیت دیگر بھی شریک

بدھ 24 اپریل 2024 20:00

۳ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ یکم مئی کو قومی فلسطین کانفرنس منعقد ہو رہی ہے، جس میں قومی جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے ۔یہ کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ یہ کانفرنس کی میزبان مرکزی جمعیت اہل حدیث ہے لیکن یہ قومی اور ملی آواز ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا پروفیسر ساجد میر کی زیر صدارت کانفرنس سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن ، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل اویس نورانی، وفاق المدارس العربیہ کے سربراہ مفتی تقی عثمانی ،ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، لیاقت بلوچ ،مولانا عبدالغفور حیدری ، ڈاکٹر علی محمد ابو تراب خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں قومی قیادت فلسطین پر امت مسلمہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا فلسطین کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے،اسرائیل ایک ظالم ، جابر اور غاصب ریاست ہے ،دنیا اس کا ساتھ دینے کی بجائے، مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام قائدین سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔ کانفرنس کی کامیابی کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مرکز اہل حدیث راوی روڈ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب مولانا یونس آزاد اور جمعیت اساتذہ کے سیکرٹری جنرل حافظ عثمان ظہیر سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں