کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں ‘سنی علما کونسل

ظلم کی رات ختم ہونیوالی ہے لاکھوں کشمیری شہدا کا خون رنگ لائیگا ‘ مولانا حافظ حسین احمد

جمعرات 25 اپریل 2024 12:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں،بھارتی مظالم سے جنت نظیر مقبوضہ وادی ٹارچر سیلوں،گمنام قبروں اور شہدا کے مدفن کی سرزمین بن چکی ، ہماراایمان ہے ظلم کی رات ختم ہونیوالی ہے لاکھوں کشمیری شہدا کا خون رنگ لائیگا ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستا ن ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ رہے گا،بھارت کواقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہو گا۔ ہماری کشمیری عوام سے محبت اور اظہار یکجہتی جغرافیائی سرحدوں سے بالا تر ہے کیوں کہ ایک مسلمان اور پاکستان شہری کی حیثیت سے ہم ہمیشہ مظلوم کی آواز بنیں رہیں گے اور ظلم کے خلاف جدوجہد میں مقبوضہ کشمیر کے ہر شہری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں