aفرح شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کے اجازت

جمعرات 25 اپریل 2024 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فرح شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کے اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

فرح شہزادی کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ بچوں کیخلاف کوئی انکوائری نہیں مگر بلاجواز نام ای سی ایل میں ڈال کر بنیادی حق چھین لیاگیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بچے آزاد اور خودمختار ہیں، اگر انکے خلاف کوئی انکوائری نہیں تو کس بنیاد پر بچوں کو ملک سے باہر جانے سے روکاجا سکتا ہی سرکاری وکیل نے کہا کہ بچوں کے نام ابھی تک کوئی جائیداد نہیں ان کی والدہ کیخلاف انکوائری چل رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں