ٌ9 مئی: فرد جرم عائد کرنے کیلئے عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگران 8 مئی کو طلب

جمعرات 25 اپریل 2024 19:30

_لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے نو مئی کو ن لیگ کا دفتر جلانے کے 2 مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے ملزمان عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید، صنم جاوید و دیگران کو 8 مئی کو طلب کرلیا۔ عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر رکھی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں