نوازشریف کی ہدایت پر ن لیگ پنجاب کا (آج) ہنگامی اجلاس طلب

جمعرات 25 اپریل 2024 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) نوازشریف کی ہدایت پر (ن)لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس (آج)جمعہ کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے رانا ثناء اللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن پنجاب کا ہنگامی اجلاس (آج)جمعہ کوہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف چین میں موجود ہیں،مسلم لیگ ن پنجاب کے تنظیمی امور اور نواز شریف کی صدارت کے حوالے سے معاملات زیرغور لائے جائیں گے، ن لیگ کے پارٹی معاملات میں وفاقی اور پنجاب کابینہ میں ممکنہ توسیع بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف نے رانا ثنا اللہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو عوامی سطح پر دوبارہ متحرک کیا جائے، نوازشریف نے پنجاب میں تنظیمی عہدوں اور حکومتی عہدوں کی رپورٹ بھی لینے کی ہدایت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں