کوئی بھی ایک جماعت ملک کو معاشی طور پر اکیلے درست سمت میں گامزن نہیں کرسکتی :عابد حسین صدیقی

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ معاشی صورت حال کو درست سمت لیجانے کے لیئے اس وقت پہاڑ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کے لیئے سب سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا کوئی بھی ایک جماعت ملک کو معاشی طور پر اکیلے درست سمت میں گامزن نہیں کرسکتی اس کے لیئے ہر ایک جماعت کو اپنے سیاسی نظریاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر متحد ہونا ہوگا عوام کو درپیش دیرینہ مسائل اسی طرح سے حل ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے یقینی طور پر معاشی صورت حال پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت پسے ہوئے طبقات کو یوٹیلیٹی بلوں میں ریلیف دے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں