سیکرٹری وچیف ایڈمنسٹریٹراوقاف پنجاب کا ملتان کا دورہ، زیر کارروائی 14 کمرشل سکیمز پر بریفنگ

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) سیکرٹری وچیف ایڈمنسٹریٹراوقاف پنجاب لاہور نے دفتر ایڈمنسٹریٹراوقاف ملتان کا دورہ کیا۔ ترجمان کے مطابق اس موقع پرمنعقدہ اجلاس میں رانا طارق علی ایڈمنسٹریٹراوقاف ملتان نے سیکرٹری وچیف ایڈمنسٹریٹراوقاف پنجاب کو ملتان زون میں زیر کارروائی 14عدد کمرشل سکیمز پر بریفنگ دی۔ سیکرٹری وچیف ایڈمنسٹریٹراوقاف پنجاب لاہور نے ملتان زون کی زیر کارروائی 14 عددکمرشل سکیمزکا فرداً فرداً جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اوقاف پنجاب لاہور کو ہدایت کی کہ وہ فوری طورپر ملتان زون کی14عدد کمرشل سکیمزکو بعداز منظوری قومی اخبار میں اشتہار شائع کر یں۔ انہوں نے کہاکہ کمرشل سکیمزکی تکمیل سے محکمہ اوقاف کی فنانشل صورتحال بہتر اور ملازمین اوقاف کے بچوں کیلئے وظائف /سکالر شپ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔اجلاس میں سید راول علی گیلانی سب ڈویژنل آفیسر اوقاف، کاشف ندیم منیجر اوقاف سرکل نمبر1ملتان،سید ایاز الحسن گیلانی منیجر اوقاف سرکل نمبر2ملتان اورحسنین احمد منیجر اوقاف سرکل نمبر3ملتان نے بھی شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں