وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری

02 ماہ کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 17801چھاپے ،8381مقدمات درج، 8878ملزمان گرفتار

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں کریک ڈان جاری ہے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی ڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلے میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔ 02ماہ سے جاری خصوصی مہم کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 17801چھاپے مارے گئے اور مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف 8381مقدمات درج کرتے ہوئے 8878ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

ملزمان کے قبضے سے 5802کلو چرس، 29کلو گرام سے زائد آئس ،100کلو ہیروئن ، 216کلو افیون اور 111079لٹر شراب برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 250چھاپے مارے گئے ، منشیات کے کاروبار میں ملوث 119ملزمان گرفتار کیا گیا اور 114مقدمات درج کئے گئے ، ملزمان کے قبضے سے 53کلو چرس، 02کلو ہیروئن، 01کلو آئس اور 1645لٹر شراب برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو منشیات کے خلاف آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سپیشل ٹیمیں منشیات اسمگلرز ، ڈیلرز سمیت سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا زہر پہنچانے والوں کو سخت سے سخت سزائیں دلوائی جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں