شالامار انسٹیٹیوٹ آ ف ہیلتھ سائنسز میں آٹھویں انٹر نیشنل کانفرنس کا آ غاز

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) شالامار انسٹی ٹیوٹ آ ف ہیلتھ سائنسز میں آٹھویں انٹر نیشنل کانفرنس کا آ غاز ہو گیا ، 4 روزہ کا نفرنس کا اس سال کا عنوان آ رٹیفیشل انٹیلی جنس کے دور میں ہیلتھ کیئر کی سہولیات اور میڈیکل ایجو کیشن ہے ۔ چیئر مین بورڈ آ ف ٹرسٹیز بزنس مین ہسپتال ٹرسٹ شاہد حسین، پرنسپل شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کال پروفیسر زاہد بشیر ، چیف آ پریٹنگ آ فیسر ڈاکٹر عائشہ نعمان ، فیکلٹی ممبران اور ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

کانفرنس میں پاکستان بھر سے مختلف شعبوں کے ڈاکٹرز ، سر جنز کے ساتھ بیرون ممالک سے ماہرین طب نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے دوران مختلف شعبوں کی لائیو سر جریز بھی دکھائی گئیں ، کانفرنس میں مختلف سیشنز اور ورکشاپس ہوئیں ،اس کے علاوہ طب کے مختلف شعبوں سے ڈاکٹرز اور میڈیکل کے طلبا نے اپنی ریسرچ سے متعلق مقالے پیش کئے ، مقررین نے آر ٹیفیشل انٹیلی جنس کے جدید دور میں طب کے شعبے میں آنے والے نئے رجحانات کے حوالے سے اظہار خیال کیا ۔

اس مو قع پر چیئرمین شاہد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس طرح کی کا نفرنسز اور ورکشاپس میڈیکل کے میدان میں نئی چیزوں کو سمجھنے اور ان کو اپنانے کیلئے انتہائی ضروری ہیں ان کا کہنا تھا کہ پچھلے8سال سے شالامار انسٹی ٹیوٹ ہیلتھ سائنسز میں انٹر نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ڈاکٹرز اور میڈیکل کے طلبا کی ریسرچ کو سامنے لا نا ہے ۔ اس مو قع پر پرنسپل پروفیسر زاہد بشیر نے آئندہ سال شروع کئے جانے والے مختلف پروگرامز کے حوالے سے بھی مکمل روڈ میپ پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں