گندم کی کم قیمت پر فروخت کسانوں کا استحصال ہے‘متحدہ علما ء کونسل

حکومت سرکاری ر یٹ پر کسانوں سے تمام گندم خریدے تاکہ کسان کی سانسیں بحال ہو سکیں

اتوار 28 اپریل 2024 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) متحدہ علما ء کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہگندم کی کم قیمت پر فروخت کسانوں کا استحصال ہے،کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیںکسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جائیں، حکومت سرکاری ر یٹ پر کسانوں سے تمام گندم خریدے تاکہ کسان کی سانسیں بحال ہو سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت نے گندم کی سرکاری قیمت بڑھانے کی بجائے گزشتہ سال والی قیمت 3900 روپے فی 40 کلو گرام برقرار رکھی جبکہ اس ایک سال کے دوران بیج کھاد زرعی ادویات آلات ڈیزل پٹرول سمیت ہر چیز کی قیمتیں 50 فیصد تک بڑھی ہیں،حکومت اپنی ہی مقرر کردہ قیمت پر گندم خریدنے کو تیار ہی نہیں گندم کی قیمت مزید کم ہو کر 3200 روپے سے 3500 روپے فی 40 کلو گرام تک ہو گئی ہے جس کے باعث کسان انتہائی پریشان ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں