لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، مزید5 ملزمان بجلی چوری کرتے گرفتار،مقدمہ درج

اتوار 28 اپریل 2024 11:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کابجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، اب تک کی کارروائیوں میں30 ہزار31 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان کے مطابق وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی جاری انسداد بجلی چوری مہم کو 222 روز مکمل ہوگئے ہیں،اس دوران کل 75 ہزار2 سو76 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،71 ہزار 5 سو 40 ملزمان کےخلاف مقدمات درج اور 30 ہزار31 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ بجلی چوروں کو اب تک 9 کروڑ 7 لاکھ 69 ہزار3 سو66 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب 37 کروڑ 61 لاکھ 5 ہزار2سو22 روپے ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا جبکہ مجموعی طور پر304 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے144 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11 کمرشل، 3 زرعی،1انڈسٹریل اور 289 ڈومیسٹک تھے ،تمام کنکشنز منقطع کرکے 2 لاکھ 29 ہزار 8 سو41 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 56 لاکھ 29 ہزار 4 سو41 روپے ہے۔

ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن کے کنکشنز بھی منقطع اورانہیں ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ پھول نگر کے علاقے میں کنکشن کو 3 لاکھ80 ہزار روپے ، صدر پھول نگر کے علاقے میں کنکشن کو2 لاکھ45 ہزار ، ستوکتلہ کے علاقے میں ایک ملزم کو 1 لاکھ 50 ہزار اور شاہدرہ میں ایک اور ملزم کو 1 لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔ اس حوالے سے لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں