لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری،210 ویں روز 4.42 ملین روپے سے زائد کی وصولی کر لی گئی

منگل 30 اپریل 2024 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق اس سلسلے میں مہم کے210 ویں روز185 نا دہندگان سے4.42 ملین روپے سے زائد کی وصولی کر لی گئی ہے۔سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی31 نادہندگان سے1.06 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی27 نادہندگان سے1.07ملین کی ریکوری کی گئی۔

دوسری جانب سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی 15 نادہندگان سے 0.35 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل ظفر اللہ سانگھی کی زیر نگرانی20 ڈیفالٹرز سے0.25 ملین کی ریکوری کی گئی۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی11 نادہندگان سے0.39 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی39 نادہندگان سے 0.50 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی19 نادہندگان سے 0.38 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی23 نادہندگان سے 0.42 ملین کی ریکوری کی گئی۔210 روز سے جاری مہم کے دوران 101569 ڈیفالٹرز سے2 ارب 91 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں14747 نادہندگان سے 430.21 ملین روپے،ایسٹرن سرکل میں 13288 نا دہندگان سے683.21 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سینٹرل سرکل میں 11444 نا دہندگان سے385.20 ملین اور ساوتھ سرکل میں 5985 نادہندگان سے 160.15ملین کی ریکوری کی گئی۔ننکانہ سرکل میں 8757 نادہندگان سے234.83 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 11863 نادہندگان سے 426.88 ملین کی ریکوری کی گئی،اوکاڑہ سرکل میں 16197 نادہندگان سے 189.19 ملین جبکہ قصور سرکل میں19288 نا دہندگان سے400.48 ملین کی ریکوری کی گئی۔چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے،ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں