پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ، پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کیلئے’’سیٹ آف سکلز‘‘ پی

منگل 30 اپریل 2024 20:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پراسیکیوشن کے امور میں بہتری کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں۔ پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کے لئے ’’سیٹ آف سکلز ‘‘ پیش کیا گیا۔اجلاس میں پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر کی پرفارمنس کے اشاریے مقررکرنے کا ڈیجیٹل سسٹم نافذ کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل سسٹم سے پراسیکیوٹرز کی پرفارمنس کا تعین کرنے کے لئے کارکردگی کا سکور چیک ہوسکے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ انوسٹی گیشن سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ ضروری امر ہے۔ ایف آئی آر کا قانونی معیار بہتر بنایا جائے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویزرشید، وزیراطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی ، سیکرٹریز اور دیگر حکا م بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں