با اختیار پاکستان کیلئے کارکنوں کو بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، ابراہیم حسن مراد

منگل 30 اپریل 2024 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد نے مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی تمام افرادی قوت خصوصا عوام کی خدمت کرنے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر انھوں نے یو ایم ٹی کے لیبر طبقہ سے ملاقات کی اور انکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

صدر یو ایم ٹی اور سابق صوبائی وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے خیالات اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی ہم اپنی قوم کی افرادی قوت کی انتھک کاوشوں اور لگن کو سراہنے کیلئے مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ملازمین اور قائدین کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جو ہر سطح پربہتر آپریشنز کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انسانیت کی خدمت کے لیے ان کا عزم لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمیں مزدور طبقے کی کاوشوں کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی میں سرمایہ کاری جاری رکھنی چاہیے۔سابق صوبا ئی وزیر پنجاب ابراہیم مرادکا مزید کہنا تھا کہ ورکرز کو بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کی حفاظت، بہبود اور منصفانہ سلوک میں سرمایہ کاری نہ صرف اخلاقی طور پر اہم ہے بلکہ یہ ایک خوشحال معیشت کو فروغ دے گی کیونکہ بااختیار کارکن ہی بااختیار قوم کو تشکیل دینگے؛ ابراہیم مراد ابراہیم مراد نے کہاکہ محنت کے وقار کو پہچانیں اور پاکستان کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام محنت کش افراد کے تعاون کو فروغ دیں تاکہ ہر فرد کو اپنی معمولی و غیر معمولی صلاحیتوں کو پیش کرنے کا موقع ملے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یو ایم ٹی مضبوط افرادی قوت کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں کامیاب مستقبل کیلئے بہترین لیڈرز تیار کررہی ہے۔ میں امید کرتا ہوں اور دعا گوہ ہوں کہ یو ایم ٹی کے گریجویٹس یونیورسٹی اور پاکستان کا نام قومی اور بین الاقوامی سطح پر روشن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں